آٹھویں آل پاکستان چمبر آف کامرس کانفرنس آج بھوربن میں شروع ہوگی‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیرتجارت خرم دستگیر کو بھی شرکت کی دعوت

فیڈریشن چمبر آف کامرس سمیت ملک بھر کے 52چمبرز کے صدور اور عہدیداران شریک ہونگے

اتوار 17 جنوری 2016 16:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء) آٹھویں آل پاکستان چمبر آف کامرس بھوربن کانفرنس آج (پیرکو ) بھوربن مری میں شروع ہوگی ‘فیڈریشن چمبر آف کامرس سمیت ملک بھر کے52چمبرز کے صدور اور عہدیداران کانفرنس میں شریک ہونگے ‘کانفرنس کی میزبانی کے فرائض حسب معمول اس سال بھی راولپنڈی چیمبر آف کامرس ہی ادا کریگا ۔راولپنڈی چمبر کے صدرمیاں ہمایوں پرویز کے مطابق 18جنوری کو بھوربن میں ہونے والی کانفرنس کا ایجنڈا مشاورت سے طے کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایجنڈے میں 2016میں تاجروں کے چیلنجز اور مشکلات کے تدارک کے لیے ممکنہ اقدامات ‘گذشتہ سال کے اہداف کا جائزہ ‘حکومت کی جانب سے تاجروں اور عوام کے لیے جاری کی گئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم ‘پاک چائنہ اقتصادی راہداری‘توانائی بحران اور دیگر امور پر متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ گذشتہ 8سا ل سے راولپنڈی چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کو ملک بھر کے چمبرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا اعزاز حاصل ہے ‘اس سال بھی کانفرنس کی صدارت راولپنڈی چمبر ہی کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :