چین کی طرف سے ایرانی جوہری معاہدے کے ”یوم عملدرآمد “ کا خیر مقدم

”یوم عملدرآمد “چین عوام کے لیے جشن منانے اور مظاہرہ کرنے کا مظہرہے ،چینی وزیر خارجہ

اتوار 17 جنوری 2016 15:15

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء/شنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ ہی نے اتوار کو کہا کہ ایرانی جوہری معاہدہ کا ”یوم عملدرآمد “ایرانی عوام کے لیے جشن منانے کے قابل ہے اور ایسے موقع پر جبکہ بین الاقوامی جوہری تخفیف اسلحہ رجیم کو تجربے کا سامنا ہے اس کا ” مظاہرے کا اثر “ ہے ۔شنہوا نیوز ایجنسی کو ایک تحریری انٹرویو میں کہا کہ ”یوم عملدرآمد ایرانی جوہری مسئلے کے حتمی ، سیاسی اور سفارتی تصفیے کی جانب ایک ٹھوس قدم ہے ،وانگ نے یہ بیان یورپی یونین (ای یو )اور ایران کے گذشتہ جولائی میں طے پانے والے تاریخی جوہری معاہدے مشترکہ جامع لائحہ عمل (جے سی پی او اے )کے ”یوم عملدرآمد “کے بارے میں ہفتے کو کیے جانے والے مشترکہ اعلان کے بعد دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو امریکی صدر باراک اوباما نے ایرانی کے جوہری پروگرام پر عائد پابندیا ں ختم کرنے پر ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ، اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کی طرف سے توثیق کے مطابق ایران کے جوہری منصوبے کے دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں عالمی خدشات کے ازالے کے لیے تمام اقدامات کر لیے ہیں ، ان اقدامات میں ایران کے جوہری مواد کی تیاری کے بیشتر حصے کو جسے ایٹم بم بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے ، منجمد کرنا بھی شامل ہے ۔

وانگ نے کہا کہ یہ کامیابی بڑی محنت کے بعد حاصل کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین اس امر کو سراہتا ہے کہ یہ کام ایران اور پی فائیو پلس ،برطانیہ ، چین ، فرانس ، روس اور امریکہ کی طرف سے کیا گیا ہے ۔وانگ کے مطابق تمام فریقین نے جے سی پی او اے کے بارے میں ٹھوس کمٹمنٹ کے بارے میں اظہار کیا ۔ انہوں نے تمام فریقین پر زوردیا کہ وہ ”دوبارہ تاریخ بنانے “کے لیے آئندہ عشرے میں معاہدے پر خلوص نیت سے عملدرآمد جاری رکھے ،جے سی پی او اے کے مطابق ایران پر عائد کی جانے والی تمام جوہری پروگرام سے متعلق پابندیا ں ختم کردی جائیں گے بشرطیکہ ایران کے بارے میں یہ ثابت ہوجائے کہ وہ آئندہ دس برسوں میں قدم بہ قدم معاہدے کی پاسداری کرے گا ۔