اردن کی ملکہ رانیہ کا چارلی ایبڈو کو منہ توڑ جواب

فرانسیسی جریدے نے ترکی کے ساحل پر شامی بچے کی لاش کا متنازع کارٹون شائع کیا تھا

اتوار 17 جنوری 2016 15:11

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء ) اردن کی ملکہ رانیہ نے فرانسیسی متنازع جریدے چارلی ایبڈوکو شامی پناہ گزین بچے ایلن کردی کا کارٹون شائع کرے تمسخر اڑنے کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لال قمیض پہنے اوندھے منہ پڑے شامی بچے کی لاش کی تصویر نے دنیا کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا تھا۔ اسی تصویر کے متعلق فرانسیسی متنازع جریدے چارلی ایبڈو کی جانب سے ایک متنازع کارٹون شائع کیا گیا ہے۔

اردن کی ملکہ رانیہ نے اسے ایک متنازع کارٹون قرار دیتے ہوئے اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ چارلی ایبڈو کی جانب سے شائع کیے گئے کارٹون میں ایلن کردی کا تعلق جرمنی میں عورتوں پر جنسی حملے کرنے والے تارکینِ وطن سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جریدے میں چھپنے والے کارٹون میں ایک شخص کو ایک عورت کے پیچھے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس پر تحریر درج ہے کہ ”ایلن بھی بڑا ہوکر جرمنی میں جنسی حملے کرنے والوں جیسا بنتا“۔

(جاری ہے)

ملکہ رانیہ نے اس کا جواب سماجی رابطوں کی سائٹ پر ایک کارٹون شیئر کر کے دیا ہے۔ اردن کے ایک آرٹسٹ کی جانب سے بنائے گئے اس کارٹون میں دکھایا گیا ہے کہ ایلن بڑا ہو کر ایک ڈاکٹر بنتا ہے۔ سماجی رابطوں کی سائٹ پر پوسٹ کیے گئے اپنے پیغام میں ملکہ رانیہ نے لکھا ہے کہ ”ایلن بڑا ہو کر ایک ڈاکٹر، استاد اور ایک محبت کرنے والا والد بھی ہو سکتا تھا۔ ملکہ رانیہ کے منہ توڑ جواب والے کارٹون کو فرانسیسی اور مغربی میڈیا میں شہ سرخی کے ساتھ دکھایا گیا۔واضح رہے کہ چارلی ایبڈو کی جانب سے یہ کارٹون حال ہی میں جرمنی سے آنے والی ان خبروں کے بعد شائع کیا گیا تھا جن کے مطابق تارکینِ وطن عورتوں پر جنسی حملوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :