امریکی صدر براک اوباما نے آلودہ پانی کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی

اتوار 17 جنوری 2016 15:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء ) امریکی صدر براک اوباما نے آلودہ پانی کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے فلنٹ اور میشیگن میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کردیا ہے کیونکہ وہاں کے پانی میں لیڈ یعنی سیسہ کی ملاوٹ سامنے آئی ہے۔شہر کے پانی میں آلودگی کا معاملہ 2014 میں پانی سپلائی کرنے والے کو تبدیل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

پانی کی سپلائی میں پرانے پائپ سے گھل کر لیڈ شامل ہوگیا ہے۔اس ناگہانی صورت حال کے اعلان سے وفاقی فنڈنگ کو 50 لاکھ ڈالر کا جھٹکا لگے گا۔اس سے قبل رواں ہفتے گورنر رک سنائڈر نے وفاقی حکومت سے تین کروڑ دس لاکھ ڈالر کی درخواست کی تھی۔انھوں نے کہا تھا کہ شہر کے تقریبا ایک لاکھ لوگوں کی ضرورتوں کی تکمیل ریاست کی صلاحیت سے باہر ہے اور اس لیے انھوں نے آفات کے اعلان کی بات کہی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن میشیگن سے آنے والی رپورٹس کے مطابق صدر اوباما نے اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔اکتوبر میں ہونے والی جانچ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پانی کی سپلائی اور بچوں کے خون میں سیسے کی مقدار بڑھی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ ایک حد سے زیادہ بچوں میں لیڈ یا سیسے کے ہونے سے ان کے سیکھنے کا عمل یا ان کا برتاوٴ متاثر ہوسکتا ہے۔اس سے قبل وہاں کے باشندوں نے پانی کی نئی سپلائی کے بعد پانی کے رنگ و بو کے ساتھ سر درد اور جسم پر دانے نکلنے کی شکایات کی تھی۔

خیال رہے کہ 2014 کے بعد سے شہر کا پانی ڈیٹرائٹ کے بجائے فلنٹ ندی سے فراہم کیا جانے لگا تھا لیکن اب پھر اس کا تعلق ڈیٹرائٹ سے جوڑ دیا گیا ہے۔میشیگن کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں تفتیش کریں گے کہ کہیں پانی کے سلسلے میں ریاست کے کسی قانون کی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی ہے۔گزشتہ روز گلوکار شیر نے کہا تھا کہ وہ فلنٹ کے شہریوں کے لیے ایک لاکھ 80 ہزار پانی بی بوتلیں روانہ کریں گی۔انھوں نے کہا کہ ’یہ ایک بڑا المیہ ہے اور دکھ اس بات کا ہے کہ یہ ملک کے بیچ و بیچ رونما ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :