اینڈی مرے کیلئے ٹینس کے بجائے خاندان اولین ترجیح بن گیا

اتوار 17 جنوری 2016 14:46

اینڈی مرے کیلئے ٹینس کے بجائے خاندان اولین ترجیح بن گیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے اپنے اہل خانہ کو اولین ترجیح قرار دے دیا۔ رواں سال مقابلوں کیلئے تیاری کرتے ہوئے وہ پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے کے ساتھ ہی اولمپک گیمز میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھی کوشش کریں گے تاہم ان کا کہنا ہے کہ دوہزار سولہ میں ٹینس میچ کے مقابلے میں اہلیہ کم سیئرز اور آئندہ ماہ دنیا میں ا?نکھ کھولنے والی پہلی اولاد ان کی توجہ کا مرکز ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ان کی اہلیہ لیبر روم میں داخل ہوئیں تو وہ آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہونے میں بھی قطعی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :