افغانستان،رکن صوبائی کونسل عبداللہ شنواری کے گیسٹ ہاؤس میں خودکش دھما کہ 11افراد جاں بحق 20زخمی

عبداللہ شنواری بال بال بچ گئے، 5کی حالت تشویشناک ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،داخلی و خارجی راستے سیل ، سرچ آپریشن شروع

اتوار 17 جنوری 2016 14:27

کا بل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء ) افغانستان کے صوبے جلال آبادمیں رکن صوبائی کونسل عبداللہ شنواری کے گیسٹ ہاؤس میں خودکش دھماکے سے 11افراد جاں بحق 20زخمی جبکہ رکن صوبائی کونسل بال بال بچ گئے ہیں ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 5کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ملکی و غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز ایک خودکش حملہ آور جلال آباد میں واقع رکن صوبائی کونسل عبداللہ شنواری کے گیسٹ ہاؤس میں داخل ہوا اور اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا دیا جس کے نتیجے میں 11افراد موقع پر جاں بحق 20زخمی ہو گئے ہیں ،واقع کی اطلاع ملتے ہی افغان سکیورٹی فورسز ،پولیس ،ریسکیو،اور بم ڈسپوزل سکوارڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقع سے شواہد اکھٹے کی ،امدادی ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاہے جہاں 5زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور نعشوں کو بھی جائے وقوع سے نکال کر مردہ خانے بجھوا دیا گیا ہے ،سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آور ایک تھا اور اس نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی جس میں بارودی مواد موجو تھا ،حملہ آور کا ہدف رکن صوبائی کونسل عبداللہ شنوری تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :