اتحادی فوج نے حوثیوں کا بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کر دیا

بیلسٹک میزائل حوثی باغیوں کی جانب سے مآرب میں حکومتی مراکز پر داغا گیا تھا

اتوار 17 جنوری 2016 14:25

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحادی فوج نے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل حملہ تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں مآرب کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتحادی فوج کے میزائل ڈیفنس سسٹم کی مدد سے صنعاء سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو مآرب میں اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کر دیا۔

رپورٹ کیمطابق بیلسٹک میزائل حوثی باغیوں کی جانب سے مآرب میں حکومتی مراکز پر داغا گیا تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فضاء میں آگ کا ایک شعلہ دیکھا۔آگ کا شعلہ اسی بیلسٹک میزائل کا تھا جسے مخالف میزائل کے حملے میں فضاء میں تباہ کر دیا گیا۔قبل ازیں حوثی باغیوں کی جانب سے جبل ھیلان سے مآرب شہر کے مختلف اہداف پر تین کاتیوشا میزائل داغے گئے تھے۔

(جاری ہے)

یہ تینوں میزائل بیلسٹک میزائل کو فضاء میں تباہ کرنے سے کچھ ہی دیر پیشتر گرے۔اتحادی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں باغیوں کے ٹھکانوں اور حوثیوں کے زیرقبضہ سرکاری ٹیلی ویڑن کی عمارت پر متعدد فضائی حملے کیے جن میں باغیوں کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔اتحادی طیاروں نے شمال مشرقی شہر تعز میں حوثی باغیوں کے کمپاوٴنڈز پر بمباری کر کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے۔ الضالع گورنری کے شمالی علاقے میں حمک اور القعطبہ کی جانب جانت والی حوثیوں کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :