کراچی رینجرز نے فشریز سے خورد برد کے الزام میں دو عہدیدار گرفتار کرلئے

اتوار 17 جنوری 2016 14:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) رینجرز نے فشریز سے خورد برد کے الزام میں دو عہدیدار گرفتار کرلئے۔ اتوار کو رینجرز ذرائع کے مطابق گرفتار سعید بلوچ فشریز کا جنرل سیکرٹری ہے اور لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار دل مراد بلوچ بھی فشریز ایسوسی ایشن کا عہدیدار ہے۔ دونوں عہدیداروں کو فشریز کی آمدنی میں خورد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان خورد برد کی رقم گینگ وار کے ملزمان کو پہنچاتے تھے۔

متعلقہ عنوان :