پشاور ، چغل پورہ میں المناک واقعہ میں نوبیاہتا دولہا شادی کے اگلے ہی روز انتقال کرگیا

اتوار 17 جنوری 2016 14:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) پشاور کے علاقے چغل پورہ میں المناک واقعہ میں نوبیاہتا دولہا شادی کے اگلے ہی روز انتقال کرگیا‘ دلہن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس ذرائع کے مطابق نوبیاہتا جوڑا اتوار کی صبح کمرے میں بیہوش پایا گیا ہسپتال منتقلی کے دوران دولہا دم توڑ گیا۔ دلہن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ دونوں کی شادی ہفتہ کی شب ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :