اسلام آباد میں 153 افراد کا سرکاری رہائش گاہوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے کاانکشاف

شروع میں مکانات خالی کرانے کے لئے قبضہ کنندگان کو قانونی نوٹس جاری کئے گئے، اکثر مکانات کو سٹیٹ آفس کی انفورسمنٹ برانچ کے ذریعے خالی کرالیا گیا ، وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات

اتوار 17 جنوری 2016 14:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کی دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ دارالحکومت میں 153 افراد نے سرکاری رہائش گاہوں پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے‘ شروع میں مکانات خالی کرانے کے لئے وزارت نے قبضہ کنندگان کو قانونی نوٹس جاری کئے اکثر مکانات کو سٹیٹ آفس کی انفورسمنٹ برانچ کے ذریعے خالی کرالیا گیا ہے وزارت کی دستاویز کے مطابق کچھ ناجائز قبضہ کنندگان نے مختلف عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کررکھے ہیں حکم امتناعی کے خاتمے کے لئے اسٹیٹ آفس کا شعبہ قانون سازی ان کیسوں کی پیروی کررہا ہے وزارت کی ایک اور دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کے ملازمین کے لئے چھ ہاؤسنگ سکیمیں شروع کرنے اور انہیں مکمل کرنے کی بھرپور اور مخلصانہ کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :