راولپنڈی میں سوائن فلو سے متاثرہ خاتون جاں بحق ‘ ہلاکتوں میں تعداد بیس سے زائد ہوگئی

اتوار 17 جنوری 2016 14:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) راولپنڈی میں سوائن فلو سے متاثرہ خاتون یاسمین دم توڑ گئی‘ ملک بھر میں ہلاکتوں میں تعداد بیس سے زائد ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو راولپنڈی میں سوائن فلو سے متاثرہ خاتون یاسمین دم توڑ گئی جس کے بعد پنجاب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد تیرہ جبکہ ملک بھر میں تعداد بیس سے تجاوز کرگئی۔ اتوار کو پنجاب میں سوائن فلو کے مزید دو کیس بھی سامنے آئے جس کے بعد پنجاب میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد 54 ہوگئی۔