تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث اموات کا سلسلہ جاری

مٹھی اور چھاچھرو کے ہسپتالوں میں مزید دو بچے دم توڑ گئے ‘ ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

اتوار 17 جنوری 2016 14:13

مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث اموات کا سلسلہ جاری‘ مٹھی اور چھاچھرو کے ہسپتالوں میں مزید دو بچے دم توڑ گئے ‘ ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر میں غذائی قلت کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو مٹھی اور چھاچھرو کے ہسپتالوں میں غذائی قلت اور بیماری سے مزید دو بچے دم توڑ گئے جس کے بعد سترہ روز کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ستر ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :