چین میں بندوقیں بنانے اور فروخت کرنے والے گروہوں کا قلع قمع

قانون کے تحت بندوقیں بنانے ، فروخت کرنے یا رکھنے کی ممانعت ہے

اتوار 17 جنوری 2016 14:13

نینگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء/شنہوا) جنوبی چین کے خود مختار علاقے گوانگ ژی ژوانگ کے دارالخلافہ کی پولیس نے لائسنس کے بغیر مبینہ طورپر بندوقیں بنانے اور فروخت کرنے پر 9افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، پولیس نے اتوار کو بتایا کہ متعدد چھاپوں میں 4زیر زمین گن فیکٹری کا بھی قلع قمع کر دیا ہے ، پولیس نے نینگ کی بنیانگ کاؤنٹی میں دسمبر میں کی جانے والی کارروائی میں 7ملزموں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب ان میں بعض بندوقیں تیار کررہے تھے جبکہ دوسرے مقامی پارسل ڈلیوری مقامات پر ان کی پیکنگ کررہے تھے ، ایک اور چھاپے میں 2دوسرے ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ آن لائن خریدے جانے والے پرزوں کو جوڑ کر بندوقیں تیار کررہے تھے ،نینگ پولیس نے اکتوبر میں شروع کی جانے والی مہم کے بعد سے 8گن ڈیلنگ گروہوں اور چار متشدد گروہوں کا قلع قمع کردیا ہے ،228ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ، چین میں بندوقوں کی تیاری اور فروخت ممنوع ہے اور عوام کو بندو ق رکھنے کی اجازت نہیں ہے ، اگر کسی کے پاس بندوق پائی گئی تو اسے سات سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :