نوبل انعام یافتہ چینی فارماکالوجسٹ تو ژو ژو کی سوانح عمری کا انگریزی ایڈیشن شائع کیا جائے گا

اتوار 17 جنوری 2016 14:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء/شنہوا)چین کے نوبل انعام یافتہ فارما کالوجسٹ توژوژوکی سوانح عمری کا انگریزی ایڈیشن شائع کیا جائے گا ، یہ بات اس کے ناشر نے اتوار کو بتائی ہے ، برطانیہ کے الین چارلس پبلشنگ نے سوانح عمری کا ترجمہ شروع کر دیا ہے اور ابتدائی طورپر دس ہزار جلدیں شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ،یہ بات پیپلز پبلشنگ ہاؤس جس نے دسمبر میں چینی ایڈیشن شائع کیا نے بتائی ہے ،فرانسیسی پبلشنگ ہاؤس ژو۔

(جاری ہے)

فینگ فرانسیسی زبان کا ایڈیشن شائع کرنے پر کام کررہا ہے ۔