چینی فرموں کو فائدہ مندی میں اضافہ کرنے اور اصلاحات میں تیزی لانے کی ہدایات

اتوار 17 جنوری 2016 14:11

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء/شنہوا)چین کے سرکاری ملکیت اثاثوں کی نگرانی اور ایڈمنسٹریشن کمیشن ( ایس اے سی ) نے گذشتہ روز سرکاری ملکیت انٹر پرائزز ( ایس او ای ایس) پر زور دیا ہے کہ وہ فائدہ مندی میں اضافہ کریں اور اصلاحات کو وسیع کریں ۔ ایس اے سی نے ایک آن لائن بیان میں کہا کہ ایس او ای ایس کو چاہئے کہ 2016میں اپنی فائدہ مندی میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں ۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ غیر مسابقتی ”ژونگ بائی فروموں “سے پوری طرح نمٹے گا ،ایس اے ایس اے سی نے ایس او ای ایس اور خود کمیشن میں زبردست اصلاحات پر زوردیا ہے ۔ بیان کے مطابق ایس اے سی ایس او ای کی سٹیک اونر شپ کو متنوع بنانے کا عمل تیز کرے گا اور ان کی کارپوریٹ گورننس کے او ر ہا ل کو تیز کرے گا ،کمیشن نے ایس او ای ایس سے مزید کہا ہے کہ وہ اختراعی صلاحیت میں اضافہ اور عالمی موجودگی میں اضافے کے ساتھ بین الاقوامی صنعتی گنجائش کے تعاون میں توسیع کریں ،ایس اے ایس ای سی نے سرکاری ملکیت اثاثوں کی روک تھام کے لیے نگرانی کو بھی تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے