چین میں 2015میں دکھائی جانے والی فلموں سے 6.7بلین ڈالر کی کمائی ہوئی

پروڈیوسروں کو مالی مشکلات سے بچانے کے لیے باکس آفس دھوکہ دہی کے خلاف مہم چلانے کا اعلان

اتوار 17 جنوری 2016 14:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء/شنہوا) چین کے فلمی ادارہ بد ھ کو باکس آفس فراڈ کے خلاف مہم چلائے گا ،پریس ،پبلیکیشن ، ریڈیو ، فلم اور ٹیلی وژن کے ریاستی محکمہ ( ایس اے آر ایف ٹی ) نے کہا کہ یہ کارروائی تین مراحل میں منقسم ہو گی۔ایس اے آر ایف ٹی کے ایک اعلامیہ کے مطابق اس کے تحت ڈسٹری بیوٹروں اور سینما گھروں کے لیے لازم ہوگا کہ وہ صوبائی اور ملکی معائنوں سے قبل اپنے طرز عمل کی اصلاح کریں ۔

سینما گھروں کی طرف سے دائر کیے جانے والوں گوشواروں کے مطابق چین میں دکھائی جانے والی فلموں میں 2015میں44بلین یوآن( 6.7بلین امریکی ڈالر)سے زیادہ کی کمائی کی جو کہ 48.7فیصد سالانہ اضافہ ہے تا ہم حکام کو یقین ہے کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی فلم منڈ ی میں باکس آفس دھوکہ دہی معمول کی بات ہے ، ایس اے آر ایف ٹی کے فلم بیورو کے سربراہ ژانگ ہونگ سین نے کہا کہ فلم پرڈیوسروں کو باکس آفس دھوکہ دہی کی وجہ سے بری طرح متاثر ہونے پڑتا ہے کیونکہ ان کے منافع کا دارو مدار باکس آفس کی فروخت پر ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ژانگ نے کہا کہ باکس آفس کی دھوکہ دہی مارکیٹ کو ٹویسٹ کرتی ہے اور یہ پروڈیوسروں اور سینما گھروں دونوں کے لیے نقصان دہ ہو گی ۔محکمہ فلم بینوں کی اس بارے میں حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ باکس آفس دھوکہ دہی کی اطلاع دیں ۔ محکمہ نے کہا کہ وہ جعلی ٹکٹوں کی نشاندہی میں مدد دینے کے لیے ایک ایپلیکشن تیار کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :