چین” ایک چین ، ایک تائیوان پالیسی“پر کاربند رہے گا ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

تائیوان کے حالات کے باوجود پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی ،استفسار پر جواب

اتوار 17 جنوری 2016 14:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء/شنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لیائی نے کہا کہ چین” ایک چین ، ایک تائیوان پالیسی“پر عملدرآمد کرتا رہے گا جب ترجمان سے تائیوان کے انتخابات اور اس بارے میں استفسار کیا گیا کہ چین خلیج کے ساتھ تعلقات کو کس طرح نمٹائے گا تو ترجمان نے کہا کہ سٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے انتخابات اور خلیج بھر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اپنی پوزیشن کو پہلے ہی واضح کر دیا ہے، میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ ہم” ایک چین پالیسی ، ”تائیوان کی آزادی “ ،”دوچین “کی مخالفت ،”ایک چین ،ایک تائیوان“پر کاربند رہیں گے ، اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور تائیوان میں جو کچھ رونما ہو گا اس سے قطع نظر تبدیل نہیں ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :