بہاول پورمیں شوہر پر مبینہ طورپربیوی نے تیزاب پھینک دیا

زخمی شوہر کی درخواست پر مقدمہ درج ،بیوی کو گرفتارکرلیاگیا

اتوار 17 جنوری 2016 14:06

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء)بہاول پورمیں دوسری شادی کے خواہشمند شوہر پر مبینہ طورپربیوی نے تیزاب پھینک دیا زخمی شوہر کی درخواست پر مقدمہ درج ،بیوی کو گرفتارکرلیاگیا۔تھانہ مروٹ پولیس کے مطابق چک 337 / ایچ آر کا رہائشی موٹرسائیکل مکینک زبیر آرائیں دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اوراسکی بیوی رخسانہ اسے ایسا کرنے سے منع کرتی تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزجب بیوی کو اطلاع ملی کہ اسکے شوہر نے دوسری شادی کے لئے اپنا رشتہ بھیجا ہے تو وہ طیش میں آگئی - رات گئے تک گھرمیں جھگڑا رہا اوربعد میں بیوی نے اپنے شوھرپرمبینہ طورپرتیزاب پھینک دیا جس سے اسکا چہرہ ، گردن اور جسم کے دیگرحصے جھلس گئے -زخمی شوہرکو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ملزمہ کو گرفتارکرلیا گیا ہے شوہر کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔