وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں لواری ٹنل کی تعمیر کا کام تیز کر دیا گیا

ٹنل کی تعمیر مکمل ہونے سے چترال کا ملک کے تمام حصوں سے سال کے 363 دن رابطہ رہے گا ذرائع

اتوار 17 جنوری 2016 14:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں لواری ٹنل کی تعمیر کا کام تیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے رواں سال کے آخر تک لواری ٹنل کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے 3 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔ ٹنل کی تعمیر مکمل ہونے سے چترال کا ملک کے تمام حصوں سے سال کے 363 دن رابطہ رہے گا اور آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ اس کے علاوہ ٹنل سے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :