پاک چین راہداری پر تمام جماعتوں کے تحفظات دور کر دیئے ہیں محمد زبیر

سی پیک منصوبہ پورے ملک کیلئے گیم چینجر ہے منصوبے سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچے گا انٹرویو

اتوار 17 جنوری 2016 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک چین راہداری پر تمام جماعتوں کے تحفظات دور کر دیئے ہیں سی پیک منصوبہ پورے ملک کیلئے گیم چینجر ہے منصوبے سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچے گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ پورے ملک کیلئے گیم چینجر ہے اور اس منصوبے سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے ۔ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے صوبے کے بارے میں بات کرے ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ راہداری میں صنعتی زونز لگانے کے حوالے سے بھی تمام صوبے مشاورت سے جگہ کا تعین کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے موٹر ویز اور انفراسٹکچر انتہائی ضروری ہیں اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت انفراسٹکچر اور موٹرویز پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :