یمن ،اتحادی لڑاکا طیاروں اور زمینی فورسز کی تازہ کاروائیاں، حوثی گروپ کے اہم لیڈر سمیت 54 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

اتوار 17 جنوری 2016 13:52

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء ) یمن میں اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں اور زمینی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں باغی حوثی گروپ کے ایک اہم لیڈر سمیت 54 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق ملک کی شمالی گورنری صعدہ میں فضائی حملوں کے نتیجے میں کم سے کم 30 حوثی باغی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ اتحادی طیاروں کی جانب سے صعدہ میں حوثیوں کے زیرقبضہ ضحیان ڈاریکٹوریٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

یمن کے مغربی شہر تعز سے ذرائع نے 10 حوثیوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے جب کہ گولہ باری سے 8 جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تعز میں حیفان کے مقام پر حکومتی فورسز نے زمینی کارروائی کرتے ہوئے علی عبداللہ صالح اور حوثی باغیوں کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حیفان سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مزاحمت کاروں نے جبل الخراص کے مقام پر باغیوں کے ٹھکانوں پر ہاون راکٹوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین حوثی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

یمن کی وسطی گورنری البیضاء میں حکومتی فوج نے مشعبہ دبان کے مقام پر گھات لگا کر حوثیوں پر حملہ کر دیا جس میں باغیوں کو پانچ لاشیں چھوڑ کر فرار ہونا پڑا۔اب گورنری میں بھی باغیوں کے حملے میں پانچ حوثی باغیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔دارالحکومت صنعاء میں حکومتی فورز کی کارروائی میں حوثیوں کے اہم لیڈر بشارالموئید اور اس کے کئی دوسرے ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ الموئید کو صنعاء کے وسط میں شاہراہ الزبیری پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :