بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی بدمعاشی،بیوروکریٹ کو تھپڑ رسید کردیا

اتوار 17 جنوری 2016 13:52

نئی دہلی / بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء ) بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ نے سرعام بدمعاشی کرتے ہوئے مجمع کے سامنے ایک بیوروکریٹ کو تھپڑ رسید کر دیا، بے چارہ سرکاری افسر تھپڑ کھا کر اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالاری نامی علاقے کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سدارامایا کسی معمولی بات پر بھڑک اٹھے۔ بس پھر کیا تھا آوٴ دیکھا نہ تاوٴ، میونسپل کمشنر کے منہ پرتھپڑجڑ دیا۔ بھرے مجمع میں اس بے عزتی کو سہنے والا بے چارہ بیوروکریٹ اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ سداراما پہلے بھی ایسی حرکتیں کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :