صدر اوباما نے ایران پر پابندیاں اٹھانے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا

اتوار 17 جنوری 2016 13:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء ) امریکی صدر براک اوباما نے ایران پر پابندیاں اٹھانے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے فورا بعد امریکی صدر اوباما نے ایران پر پابندیاں اٹھانے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے عالمی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے پر عمل درآمدکیاہے اور اب اسے کے ایٹمی طاقت بننے کاخطرہ ٹل گیاہے،معاہدے کے بعد خطے کے ممالک زیادہ محفوظ ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج ظاہرہوگیا کہ بات چیت سے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ ایران جوہری معاہدے پر عمل درآمدسے متعلق آئی ہے ۔ایک رپورٹ موصول ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی عائد زیادہ تر پابندیاں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ایران نے واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹر سمیت 5 امریکی جبکہ بدلے میں امریکا نے 7 ایرانی قیدیوں کو رہا کردیا ہے، سفارتی حکام کے مطابق ان افراد کی رہائی جذبہ خیر سگالی کے تحت عمل میں آئی ہے۔