اڑھائی سا ل میں 196.9میگاواٹ بجلی ونڈانرجی منصوبوں سے نیشنل گرڈ میں شامل

رواں سال کے اختتام پر479میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی جائے گی،وزارت پانی وبجلی

اتوار 17 جنوری 2016 13:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) موجودہ حکومت کے اڑھائی سال کے دوران196.9میگاواٹ بجلی ونڈانرجی منصوبوں سے نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی جبکہ رواں سال کے اختتام پر479میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت پانی وبجلی کی طرف سے وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ اڑھائی سال میں ونڈ انرجی کے196میگاواٹ کے4منصوبے مکمل کیے گئے اوران سے حاصل ہونے والی پیداوار نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی،ان میں سے2منصوبے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے گھارو اور2چھمبیر میں لگائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ونڈانرجی کے مزید9منصوبے زیرتکمیل ہیں،یہ منصوبے دسمبر2016تک پیداوار شروع کردیں گے ان سے مجموعی طورپر196میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی،یہ منصوبے بھی ضلع ٹھٹھہ کے علاقے گھارو اورچھمبیرمیں شروع کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان تمام13منصوبوں میں سے1منصوبہ99میگاواٹ ایک30میگاواٹ جبکہ دیگر تمام کم وبیش50میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :