چار ماہ گزر نے کے باوجود سانحہ منی کے تیس جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ مل سکا

نامزد کردہ افراد سے دستاویزات کی وصولی کے بعد معاوضہ کی ادائیگی کے باقی معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی

اتوار 17 جنوری 2016 13:46

چار ماہ گزر نے کے باوجود سانحہ منی کے تیس جاں بحق افراد کے لواحقین کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء)وزارت مذہبی امور چار ماہ گزر نے کے باوجود سانحہ منی کے تیس جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ دے سکی ‘ وزارت مذہبی امور کی دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ سانحہ منیٰ کی بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والے 82 پاکستانی حجاج میں سے اب تک صرف تیس حاجیوں کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزارت کی جانب سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کے مکمل کوائف بھی جمع نہیں کئے گئے ۔وزارت کی دستاویز کے مطابق اس وقت رائج حج پالیسی کے مطابق سانحہ منٰی کے بیاسی پاکستانی حجاج میں سے وزارت نے وفات پانے والے حاجیوں کے نامزد تیس افراد کو پانچ لاکھ روپے فی کس کے حساب سے معاوضے کی ادائیگی کی جبکہ نامزد کردہ افراد کی جانب سے ضروری مطلوبہ دستاویزات کی وصولی کے بعد معاوضہ کی ادائیگی کے باقی معاملات کو بھی حتمی شکل دے دی جائے گی نامزد کردہ افراد سے خطوط اور فون کے ذریعے رابطے کئے جارہے ہیں۔