شام کے مشرقی شہر دیرایزور میں داعش کے حملے میں درجنوں شہریوں سمیت 135 افراد ہلاک

اتوار 17 جنوری 2016 13:38

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) شام کے مشرقی شہر دیرالزور میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں درجنوں شہریوں سمیت کم سے کم 135 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شام میں انسانی حقوق کے نگران ادارے کے جاری ایک بیان کے مطابق داعش جنگجوؤں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 85 بے گناہ شہری اور50کے قریب فوجی اور حکومت کی حامی ملیشیاء کے اہلکار شامل ہیں۔ اس سے پہلے برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کے نگران ادارے نے اپنی رپورٹ میں شام میں داعش کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 75بتائی تھی تاہم اس میں شہریوں کی ہلاکت کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :