امریکہ و یورپی یونین کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ، بانکی مون

اتوار 17 جنوری 2016 13:32

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔بان کی مون نے اسے ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریقین نے اس حوالے سے اپنے اپنے وعدوں کو پورا کیا۔برطانوی وزیرِ خارجہ فلپ ہومونڈ نے اسے مسلسل ڈپلومیسی کی فتح قرار دیا۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ فرانک والٹر کا کہنا تھا کہ وہ خطے کے دیگر مسائل کے حل کے لیے ایران سے ایسے ہی ’تعاون کے جذبے‘ کی اْمید کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ امن اور استحکام کے لیے ایک اہم قدم ہے۔‘ادھر اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایران ابھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے۔واشنگٹن میں ایوان نمائندگان کے رپبلکن سپیکر پال رائن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے دنیا کی معروف ریاست اسے دہشت گردی کی معاونت کے طور پر استمعال کرے گی۔

امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری توانائی کے نگران ادارے آئی اے ای اے کی جانب اس بات کی تصدیق کرنا کہ ایران نے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے لیے تمام اقدامات پورے کر لیے ہیں نے پوری دنیا کو محفوظ بنا دیا ہے۔