اسلام آباد،شدید دھند، محتاط ڈرائیونگ کرنے کی ہدایات

پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژ ن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان

اتوار 17 جنوری 2016 13:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔فیصل آباد میں حد نگاہ 20، لاہور، راولپنڈی 50، سیالکوٹ، جھنگ 100اور منگلا میں 300 میٹر ہے۔ ڈرائیور کیلئے ہدایات جاری کی گئی کہ وہ محتاط ڈرائیونگ کریں۔ دوپہر تک دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ 12گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژ ن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کیاوقات میں شدید دھند پڑنیکا امکان ہے۔اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژ ن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :