زرداری کی نیب ریفرنسز سے بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت کل ہو گی

این جی ایس کوٹیکنا سمیت دیگر کیسز میں بری ہونے پر نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں

اتوار 17 جنوری 2016 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب ریفرنسز سے بریت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ کل 18 جنوری بروز پیر کو نیب کی اپیلوں کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے ایس جی ایس کوٹیکنا ، گولڈ اور ارسسس ٹریکٹر ریفرنسز میں سابق صدر آصف علی زرداری کو بری کر دیا تھا جس کے خلاف نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں ۔