سپریم کورٹ نے رواں ہفتہ مقدمات کی سماعت کے لئے 7 اور خصوصی تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا

اتوار 17 جنوری 2016 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے ( پیر کو ) شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے معمول کے 7 جبکہ ایک خصوصی تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا ہے کاز لسٹ کے مطابق پنچ اول چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور خلجی عارف حسین ، بنچ دوئم جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمیدالرحمان اور جسٹس طارق پرویز خان بنچ سوئم جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سردار طارق مسعود بنچ چہارم جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال ، بنچ پنجم جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب ، بنچ ششم میں جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں جسٹس منظور احمد ملک بنچ ہفتم میں قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہو گا جبکہ تین رکنی خصوصی بنچ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشمل ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :