تلور کے شکار بارے رواں ہفتے سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ جاری کئے جانے کا امکان

اتوار 17 جنوری 2016 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) سائبریا سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والے مسافر نایاب پرندے تلور کے شکار بارے رواں ہفتے سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

فیصلہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی تحریر کر رہے ہیں۔ ذرائع نے ان لائن کو بتایا ہے کہ عرب شہزادوں کا پسندیدہ ترین شکار تلور کی زندگی کا فیصلہ رواں ہفتے کئے جانے کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوط کیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :