کراچی،گارڈن شومارکیٹ کے قریب گھرسے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

اتوار 17 جنوری 2016 13:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے گارڈن میں فلیٹ سے چند ماہ قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی لاشیں ملیں۔گارڈن میں واقع رہائشی عمارت کے فلیٹ سے میاں اور بیوی لا شیں ملیں جن کی شناخت مصباح اور عامر کے نام سے ہوئی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلخانہ اور متعلقہ تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اہلخانہ کے مطابق دونوں کی چند ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی،گزشتہ روز لڑکی کے ماں اور باپ اس سے ملنے بھی آئیجبکہ رات میں لڑکی کے والد کی جانب سے دیر تک دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد جب نہیں کھولا گیا تو اہل محلہ کی مدد سے کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کے جسم پر نشانات ہیں ،پوسٹ مارٹم کے بعد ہی وجہ موت بتائی جاسکتی ہے،لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :