شام داعش کی جانب سے دیر الزور پر حملے درجنوں افراد ہلاک متعدد زخمی

حملوں میں 85 عام شہریوں کے علاوہ 50 شامی سپاہی بھی مارے گئے انسانی حقوق تنظیم ……300شہری مارے گئے شامی میڈیا شام کے محصور علاقوں میں 200000 افراد پھنسے ہوئے ہیں اقوام متحدہ شام کے محصور علاقوں میں پھنسے افراد کے لیے جہازوں کے ذریعے امدادی سامان گرایا ہے روس

اتوار 17 جنوری 2016 13:01

شام  داعش کی جانب سے دیر الزور پر حملے درجنوں افراد ہلاک  متعدد زخمی

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کی جانب سے دیر الزور پر کیے جانے والے حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔لندن میں قائم سیئرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان حملوں میں 85 عام شہریوں کے علاوہ 50 شامی سپاہی بھی مارے گئے تاہم شامی میڈیا کے مطابق حملوں میں کم سے کم 300 شہری ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے شام کے محصور علاقوں میں ’تیزی سے بگڑتے ہوئے حالات کے بارے میں خبر دار کیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے ادارے برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینیٹرین افیئیرز کا کہنا ہے شام کے محصور علاقوں میں 200000 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔شام کی مقامی کوآرڈینیشن کمیٹیوں (ایل سی سی) کا کہنا ہے کہ دولتِ اسلامیہ نے حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

ایل سی سی کے مطابق دولتِ اسلامیہ نے اس حملے سے پہلے ایک کار بم دھماکہ کیاادھر روس کا کہنا ہے کہ اس نے شام کے محصور علاقوں میں پھنسے افراد کے لیے جہازوں کے ذریعے امدادی سامان گرایا ہے۔سیئرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شہر کے 60 فیصد علاقے پر اب دولتِ اسلامیہ کا قبضہ ہے۔شام میں پانچ برس سے جاری لڑائی میں اب تک 250,00 سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔