متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کے باعث 70گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں سترہ افراد زخمی

دھند کے دوران تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور ہیڈلائٹیں جلاکر رکھیں ڈائیورز کو انتباہ جاری

اتوار 17 جنوری 2016 13:00

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کے باعث 70گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق ٹریفک کا یہ حادثہ ابوظہبی کو العین سے ملانے والی سپر ہائے وے پر واقع ہوا جہاں پر حد نگاہ شدید دھند کی وجہ سے معدوم ہوکر رہ گئی تھی۔ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے کے سبب 70گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران حکام نے ڈرائیور حضرات کو انتباہ کیا ہے کہ دھند کے دوران تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور ہیڈلائٹیں جلاکر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :