ایرانی جوہری معاہدے میں کچھ تکنیکی مسائل باقی ہیں معاہدے پرعملدرآمد میں وقت لگے گا امریکہ

ایرانی جوہری معاہدے پر عملدرآمد کا وقت امریکی قیدیوں کی رہائی سے منسلک نہیں ہے امریکی محکمہ خارجہ

اتوار 17 جنوری 2016 13:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) امریکہ نے کہاہے ایرانی جوہری معاہدے میں کچھ تکنیکی مسائل باقی ہیں معاہدے پرعملدرآمد میں وقت لگے گا ، ایرانی جوہری معاہدے پر عملدرآمد کا وقت امریکی قیدیوں کی رہائی سے منسلک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کے مطابق ایران کے جوہری معاہدے پر عملدرآمد میں کچھ وضاحت طلب تکنیکی مسائل ابھی باقی ہیں، قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اس سے منسلک نہیں ہے۔امریکی محکمہ خارجہ حکام کے مطابق جوہری معاہدے پرعملدرآمد میں تاخیر نہیں ہورہی تاہم کچھ تکنیکی مسائل ہیں جن کی وضاحت کی جانی ہے، جوہری معاہدے پرعمل درآمد سے اقوام متحدہ، امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے ایران پرعائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔