ایرانی قوم کے صبر کو سلام پیش کرتا ہوں ایرانی صدر حسن روحانی کی عالمی پابندی کے خاتمے کے اعلان پر قوم کو مبارک باد

معاہدے سے کسی ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ایرانی صدر

اتوار 17 جنوری 2016 12:59

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے عالمی پابندی کے خاتمے کے اعلان پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے صبر کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ایران پر عالمی پابندیاں ہٹائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران نے دنیا کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ اس معاہدے سے کسی ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ٹوئٹر پر صدر روحانی نے لکھاکہ اس عنایت کیلئے میں خدا کا شکرگزار ہوں اور ایران کی عظمت اور اس کے صبر کے آگے سر نگوں ہوں۔