امریکی صدر اوباما نے ایران پر پابندیاں اٹھانے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا

ایران کے ایٹمی طاقت بننے کاخطرہ ٹل گیاہے معاہدے کے بعد خطے کے ممالک زیادہ محفوظ ہوگئے جان کیری

اتوار 17 جنوری 2016 12:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) امریکی صدر اوباما نے ایران پر پابندیاں اٹھانے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا۔عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے ویانا میں صحافیوں کو بتایا کہ ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی پاسداری کی اور اپنے ایٹمی پرو گرام کو وعدے کے مطابق محدود رکھا ۔

(جاری ہے)

عالمی ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے فورا بعد امریکی صدر اوباما نے ایران پر پابندیاں اٹھانے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے عالمی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے پرعمل درآمدکیاہے اور اب اسے کے ایٹمی طاقت بننے کاخطرہ ٹل گیاہے،معاہدے کے بعد خطے کے ممالک زیادہ محفوظ ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج ظاہرہوگیا کہ بات چیت سے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔