ایران کا امریکہ اور ایران کی دوہری شہریت کے حامل چار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

امریکہ کا اپنی جیلوں میں قید سات ایرانیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

اتوار 17 جنوری 2016 12:57

تہران/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) ایران نے امریکہ اور ایران کی دوہری شہریت کے حامل چار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

ان قیدیوں کی شناخت نہیں ظاہر کی گئی تاہم اطلاعات ہیں کہ ان میں واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جیسن رضایان بھی شامل ہیں جن کو گذشتہ سال جاسوسی کا مجرم ٹھہرایا گیا تھادوسری جانب امریکہ نے اپنی جیلوں میں قید سات ایرانیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے تحت امریکہ غیر قانونی طور پر اسلحہ کی خریداری میں ملوث 14 ایرانیوں کو بے دخل نہیں کریگا۔