لندن میٹرو اسٹیشن کی خفیہ سرنگوں کو عوام کیلئے کھول دیا جائیگا

سرنگوں کو دوسری عالمی جنگ کے دوران فضائی حملوں سے بچنے کیلئے بنکرز کے طور پر استعمال کیا گیا تھا بنکرز کو عوام کیلئے کھولنے سے کافی رقم ملے گی شہر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کوبہتر بنایا جائیگا انتظامیہ

اتوار 17 جنوری 2016 12:57

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء)دوسری عالمی جنگ کے دوران بنکرز کے طور پر استعمال ہونے والے لندن میٹرو اسٹیشن کی خفیہ سرنگوں کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا ۔شمالی لندن کی ریلوے لائن کے نیچے بنی ان سرنگوں کو دوسری عالمی جنگ کے دوران فضائی حملوں سے بچنے کیلئے بنکرز کے طور پر استعمال کیا گیا تھا جہاں 8ہزار افراد نے پناہ لے رکھی تھی ۔

(جاری ہے)

یہ خفیہ بنکرز شہر کی گلیوں سے 120 گہرے اور 30میٹر زیر زمین ہیں ان بنکرز کی دیواروں پر مختلف اشارے بعض برطانوی فوجیوں اور ان کے رجمنٹ کے نام اب بھی موجود ہیں ۔سٹی میٹرو سٹم چلانے والے ادارے ٹرانسپورٹ فار لندن کی انتظامیہ کو امیدہے کہ ان خفیہ بنکرز کو عوام کیلئے کھولنے سے انہیں کافی رقم ملے گی جس سے شہر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔