بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح

میری نئی ویب سائٹ تیار ہے بالکل نئی شکل اور ڈیزائن میں ہے اور اس میں تمام معلومات کا ذخیرہ ہے جن میں آپ کی دلچسپی ہوگی،مودی کا ٹویٹ

ہفتہ 16 جنوری 2016 23:01

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی ویب سائٹ شروع کردی گئی جو ان کے بارے میں معلومات کا ذخیر ہ ہے اور اس کو آسانی سے موبائل فون پر بھی کھولا جاسکے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی ویب سائٹ شروع کردی گئی جو ان کے بارے میں معلومات کا ذخیر ہ ہے ۔

(جاری ہے)

نئی ویب سائٹ www.narendramodi.in کے نام سے شروع کی گئی ہے جس کو بالکل نئی شکل اور ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ یہ ویب سائٹ وزیر اعظم کی طرف سے تازہ اطلاعات اور دیگر خبروں کا بنیادی مرکز بن جائے گی۔ نریندر مودی نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ "میری نئی ویب سائٹ تیار ہے جو بالکل نئی شکل اور ڈیزائن میں ہے اور اس میں ان تمام معلومات کا ذخیرہ ہے جن میں آپ کی دلچسپی ہوگی۔