بلوچستان اسمبلی،اسپیکر کے رویے کے خلاف ارکان کاواک آوٹ
پارلیمانی لیڈر اور دیگر صوبائی وزراء کی جانب سے معذرت کرنے پر آئندہ اجلاس پر پابندی کی رولنگ واپس لے لی
ہفتہ 16 جنوری 2016 20:43
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء ) پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغانے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے نہ دینے کے خلاف سپیکر کے رویئے کے خلاف واک آؤٹ کیاور نا زیبا الفاظ استعمال کئے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس ایک دن وقفے کے بعد ہفتے کی شام کو اسپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں شروع ہوا بہت سے ارکان اسمبلی نے خواتین کو حراسا کرنے کے بل کی منظوری کے بعد سپیکر کو مبارک باد دی اسی دوران پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا نے بھی بل پاس ہونے کی خوشی کے بارے میں مبارک باد دی اور پوائنٹ آف آرڈر پر ایک اہم مسئلے کو اسمبلی میں پیش کرنا چاہتے تھے جس پر سپیکر نے کہاکہ آپ پوائنٹ آف آرڈر پر اتنا بیان نہیں پڑ سکتے لہذا آپ اس بارے میں ایک قرارداد اسمبلی میں پیش کرے جس پر سید لیاقت آغا ناراض ہوگئے اور کہاکہ آپ نے دوسرے ممبران کو بولنے کا موقع دیا ہے اور مجھے بولنے کا موقع نہیں دے رہے اس لئے میں آپ کے رویئے کے خلاف اجلاس سے واک آوٹ کرتا ہوں اور انہوں نے اجلاس سے جاتے ہوئے نا زیبا الفاظ استعمال کئے جس اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے کہاکہ افسوس ہے کہ رکن اسمبلی نے نا زیبا الفاظ استعمال کئے ہیں میں ان کے ان الفاظوں کو اسمبلی اجلاس کی کارروائی سے ہدف کرنے کی رولنگ دیتی ہوں اور آئندہ اجلاس میں بھی ان پر پابندی ہوگی کہ یہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے جس پر پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی پارلیمانی لیڈر رحیم زیارت وال اورصوبائی وزیر ڈاکر حامد اچکزئی نے سید لیاقت آغا کی جانب سے جو انہوں نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے تھے اس پر معذرت کی جس پر اسپیکر نے کہاکہ خواتین کا ہمیشہ احترام کیا جا تاہے مگر آفسوس رکن صوبائی اسمبلی جو الفاظ استعمال کئے ہیں و قابل مذمت ہیں صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد اچکزئی نے کہاکہ جناب اسپیکر اگر آپ اجازت دے تو سید لیاقت آغا کو ایوان میں واپس لایا جائے جس پر سپیکر نے کہاکہ آپ کی مرضی بعد میں سید لیاقت آغا کو ایوان میں لایا گیا اس موقع پر سپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ معزز رکن آئندہ اپنے روئے میں تبدیلی رکھیں گے اور خواتین کے بارے میں روئیہ ٹھیک رکھیں گے اور میں کہتی ہوں کہ امید ہے کہ وہ اپنے روئے میں تبدیلی لائینگے ۔
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.