دبئی دنیا میں پردیسیوں کا سب سے بڑا شہر بن گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 جنوری 2016 20:35

دبئی دنیا میں پردیسیوں کا سب سے بڑا شہر بن گیا
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) دبئی دنیا میں پردیسیوں کا سب سے بڑا شہر بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 21 ویں صدی کے آغاز کے بعد سے متحدہ عرب امارات نے بہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ خاص کر دبئی نے گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران بے پناہ ترقی کی ہے۔ اسی لیے دنیا بھر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے روزگار کے حصول کیلئے دبئی کا رخ کیا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب اس حوالے سے ایک رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں دبئی کو دنیا میں پردیسیوں کا سب سے بڑا شہر قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت دبئی میں مقیم 83 فیصد آبادی غیر ملکی ہے۔ دبئی دنیا کے دیگر میٹروپولیٹن شہروں کے مقابلے میں قدرے چھوٹا شہر ہے تاہم یہاں موجود روزگار کے مواقع اور دیگر سہولیات دنیا بھر کے لوگوں کو یہاں کھینچ لاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :