گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں استحکام

ہفتہ 16 جنوری 2016 19:39

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں استحکام

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)عالمی منڈی میں خام تیل میں سرمایہ کاری کرنے والے اب سونے اور دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی طرف راغب ہو رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ خام تیل سستا جبکہ سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا گزشتہ ہفتے ایک ہزار چورانوے ڈالر کی سطح پر مستحکم دکھائی دیا۔ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔فی تولہ سونا چوالیس ہزار نو سو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت اڑتیس ہزار چار سو پچاسی روپے پر پہنچ گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی چھ سو پینتیس روپے ریکارڈ کی گئی۔ ۔