کراچی، پولیس نے سی ویو پرپر ایک پہیے پر موٹر سائیکل چلانے پر نوجوانوں کو مرغا بنا دیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) کراچی کے ساحل سے ملحقہ سی ویو روڈ پر پولیس نے ایک پہیے پر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کر کے انھیں مرغا بنا دیا، پولیس نے نوجوانوں سے آوازیں بھی نکلوائیں اور ان سے آئندہ ایک پہیے پر موٹر سائیکل چلانے سے متعلق توبہ بھی کرائی، اس نظارے سے شہری بھی خوب محظوظ ہوئے، شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سی ویو روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ایک پہیے پر موٹر سائیکل چلانا اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکلیں چلانا معمول بن چکا ہے جس کے باعث حادثات بھی پیش آئے ہیں اور جانی نقصان کا بھی خدشہ رہتا ہے۔ پولیس کی جانب سے بعد ازاں نوجوانوں کو نصیحت کرا کے چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :