ڈی سی او قصور محمد شاہد کے زیر صدارت سرکاری واجبات کی ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء)ڈی سی او قصور محمد شاہد کے زیر صدارت سرکاری واجبات کی ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش،اے سی چونیاں شیخ محمد سلیم خالد ، اے سی پتوکی محمد نواز گوندل ، اے ڈی ایل آر قصور احمد حسن ، تحصیلدار زپتوکی مہتاب احمد خاں،کوٹ رادھاکشن قمر محمودخاں ،انچارج ڈسٹرکٹ ریونیو اکاؤنٹس برانچ محمداکرم بھٹی ، اسسٹنٹ ضیاء حیدر ، ریونیو افسران ، نائب تحصیلدارز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی ، آبیانہ ، تاوان ، سٹیمپ ڈیوٹی ، رجسٹریشن فیس اور کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا اور کم ریکوری کرنیوالے ریونیو افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ۔۔اس موقع پر ڈی سی او نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو وصولی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور نادہندگان کیخلاف قانون کیمطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔