پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مختلف سیٹوں پر تعیناتی کیلئے تحریری امتحان کل شروع ہونگے

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء)فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مختلف سیٹوں پر تعیناتی کیلئے تحریری امتحان کل اتوار کو شروع ہونگے جو 19جنوری تک جاری رہیں گے ۔ کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تحریری امتحانات اسلام آباد ، کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے امتحانی مراکز میں منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

تحریری امتحانات میں شرکت کے حوالے سے امیدواروں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کے ساتھ امتحان کے نظام الاوقات سے آگاہی کیلئے معلومات کو کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے جبکہ یہ معلومات فیڈرل پبلک کمیشن کے دفاتر میں بھی دستیاب ہونگی ۔

کمیشن نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی پریشانی کی صورت میں کمیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔