امریکی عدالت نے الشباب کے ساتھ لڑنے والے2 سویڈش جہادیوں کو11،11 برس قید کی سزا سنادی

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) امریکہ کی ایک عدالت نے سویڈن کے 2 باشندوں کو افریقی ملک صومالیہ میں سرگرم دہشت گرد تنظیم الشباب کے ہمراہ جہادی کارروائیوں میں شریک ہونے کا الزام ثابت ہونے پر 11،11 برس قید کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت نے سویڈن کے 2 باشندوں کوصومالیہ میں سرگرم دہشت گرد تنظیم الشباب کے ہمراہ جہادی کارروائیوں میں شریک ہونے کا الزام ثابت ہونے پر 11،11 برس قید کی سزا سنائی ہے ۔

سزا پانے والے سویڈن کے مسلمان شہریوں کے نام علی یاسین احمد، عمر31 برس، اور محمد یوسف، عمر33 برس، ہیں۔ امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلین کی عدالت کے جج جان گلیسن نے ان دونوں کو الشباب کو مادی امداد فراہم کرنے کا مرتکب پاتے ہوئے یہ سزائے قید سنائی۔ استغاثہ نے ان کے لیے پندرہ پندرہ برس سزا کی استدعا کی تھی۔ یہ دونوں سویڈش شہری صومالیہ میں پیدا ہوئے تھے۔