بھارت میں داعش کے نعرے سے لکھی پتنگ اڑانے پر نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:40

بھارت میں داعش کے نعرے سے لکھی پتنگ اڑانے پر نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ ..

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شدت پسند تنظیم داعش کے نعرے سے لکھی گئی پتنگ اڑنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع میں پولیس نے دو روز قبل اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے نعرے لکھی پتنگ اڑنے کے معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دھار پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ کوتوالی تھانہ علاقے میں واقع دھنیا واڑی میں 14 جنوری کی ایک متنازعہ پتنگ سامنے آئی تھی جس میں داعش کے نعرے لکھے تھے اور 24 جنوری کو منعقد ہونے والی سادھوی رتمبھرا کے جلسے کے سلسلے میں بھی تبصرہ کیا گیا تھا۔کوتوالی پولیس نے اس معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :