یمن میں ڈرون حملہ،القاعدہ کے 3 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:38

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) شورش زدہ ملک یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ یمن کے شبوا صوبے کے ایک مقام رفاض میں گزشتہ رات کیا گیا۔ ڈرون سے مبینہ عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تینوں افراد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع نے ہلاک ہونے والوں کا تعلق القاعدہ کی مقامی شاخ سے بتایا ہے۔