چین رواں سال پہلے خلائی سفر کے لیے دو جدید راکٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:38

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) چین رواں سال پہلے خلائی سفر کے لیے دو جدید راکٹ خلا میں بھیجے گا ،چین کی ایرو سپیس سائنس و انڈسٹری کارپوریشن کی جانب سے ہفتہ کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کا سب سے مضبوط یہ لانگ مارچ 5نامی یہ راکٹ زمین کے نچلے مدار کی سطح پر 25ٹن وزن کے ساتھ خلا میں جانے کی اہلیت رکھتا ہے ،اس سیٹلائٹ کا جنوبی چین کے صوبے ہینان میں تجربہ کیا جا رہا ہے یہ راکٹ خلائی مرکز کے لیے کارگو لے کر جائے گا ، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ راکٹ چین کی خلامیں داخل ہونے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا ، اور خلا تک نقل و حمل کے لیے ہونے والی جدید ترقی کے بارے میں جاننے کے مواقع فراہم کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :